ابنا: اطلاعات کے مطابق اس دھرنے میں بڑی تعداد میں پاکستانی طالبعلم اور ایران میں مقیم عام پاکستانی شہری شریک ہیں۔ منتظیمن کا کہنا ہے کہ اس اجتماع کا مقصد شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دہشتگردوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف اپنی نفرت اور غم و غصے کا اظہار کرنا ہے۔تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے اس احتجاجی دھرنے سے متعلق تفصیلی خبر کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ برطانیہ فرانس اور کینڈا اور کئی دیگر یورپی ملکوں میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی اور مختلف این جی اوز کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف گذشتہ چند رو سے پاکستانی ایمبیسیز کے سامنے احتجاجی اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں۔
.......
/169